خلیج تعاون کونسل کی جانب سے شام میں غیر ملکی مداخلت مسترد

0
190
خلیج تعاون کونسل کی جانب سے شام میں غیر ملکی مداخلت مسترد

ہاٹ لائن نیوز : خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیاہے۔

کویت میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کے 46ویں غیر معمولی اجلاس میں شام، لبنان ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام کی خودمختاری اور سالمیت پر غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں اور شام میں اقتدار کی منتقلی کے لیے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

علاوہ ازیں خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ فلسطینی عوام شانہ بشانہ ہیں۔

Leave a reply