خلیج تعاون کونسل کااسرائیلی جارحیت کو فوری بندکرنےکامطالبہ

0
145
خلیج تعاون کونسل کااسرائیلی جارحیت کو فوری بندکرنےکامطالبہ

ہاٹ لائن نیوز : خلیج تعاون کونسل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتےہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کو بند کرنیکا مطالبہ کیاہے۔

کویت کے اعلامیے میں غزہ میں شہریوں کے قتل عام اور اجتماعی پھانسی اور انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کو بند کرنیکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جی سی سی ممالک کے رہنماؤں نے بھی مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔

جی سی سی کے اعلامیے میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کے ہفتوں کے بعد جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا تاہم جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور لبنان پرزوردیاگیا کہ وہ ریاست کےمفادات کوترجیح دے۔

Leave a reply