خلیجی ممالک سے 38 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ

0
35
خلیجی ممالک سے 38 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ

سال 2025 میں خلیجی ممالک سے کل 38,616 پاکستانیوں کو مختلف غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں یہ اعداد و شمار پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق:
سعودی عرب: 27,692
متحدہ عرب امارات: 6,794
بحرین: 786
کویت: 163
عمان: 537
قطر: 644
ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں غیر قانونی قیام، ویزا خلاف ورزی، بھیک مانگنا، چوری، اقامہ کی میعاد ختم ہونے اور دیگر جرائم میں ملوث لوگ شامل تھے۔
اسی دوران وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی، ہنڈی اور حوالہ ڈیلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 551 چھاپے مارے، 576 مقدمات درج کیے اور 703 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان میں سے 324 کیسز میں سزا بھی دی گئی۔
دوسری جانب وزارت دفاع نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کی پہلی ہائپر اسپیکٹریکل سیٹلائٹ اس وقت مدار میں ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔ سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل ہونے والے امیج ڈیٹا مختلف اداروں کے لیے رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہو جائیں گے۔
وزیر دفاع کے مطابق جامع قومی یوٹیلائزیشن فریم ورک کے تحت زراعت، ماحولیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں شہریوں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a reply