خراٹوں سےپریشان نوجوان نےچچا کوزہردے دیا

0
141
خراٹوں سےپریشان نوجوان نےچچا کوزہردے دیا

جاپان میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں خراٹوں سے تنگ آکر ایک 18 سالہ نوجوان نے اپنے چچا کو زہر دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان نے خراٹے لینے کی عادت سے نالاں ہو کر چچا کے کھانے میں زہریلا مواد ملایا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بروقت علاج سے ان کی جان بچ گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے، اور اس پر اقدامِ قتل کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

ابتدائی تفتیش میں نوجوان نے اعتراف کیا کہ چچا کے زور دار خراٹے اس کے لیے ناقابل برداشت ہو چکے تھے، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a reply