
ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی ہے۔
ایکس پر پوسٹ میں، الیکشن کمیشن نے اسکرین شاٹ کے ساتھ اپنا ‘اصل’ ہینڈل دکھایا۔
اس حوالے سے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا صرف ایک حقیقی آفیشل ٹویٹر ایکس اکاؤنٹ ہے۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹ گرے ٹک کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔
صارفین کو بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے منسوب دیگر تمام ٹوئٹر ایکس اکاؤنٹس جعلی ہیں۔