خاموش سرحد پر گولیوں کی گونج… سعودی عرب بھی بول پڑا!

سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ کشیدگی اور جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی تنازعے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال باعثِ تشویش ہے، اور دونوں ممالک کو تحمل اور کشیدگی سے گریز کی پالیسی اپنانی چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بات چیت اور حکمت عملی کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہی خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ان تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد امن و سلامتی کا فروغ ہے۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کی خواہاں ہے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کو بہتر مستقبل میسر آ سکے۔








