خالصتان تحریک نے ملٹری اسکول حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ہاٹ لائن نیوز : شمالی دہلی کے روہنی علاقے میں پیرا ملٹری فورس کے باہر ایک زبردست دھماکہ ہوا جس سے ایک اسکول کی دیوار میں بڑا سوراخ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اسکول کے قریب دھماکے کی گونج دور دور تک سنی گئی تاہم حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر خالصتان جسٹس لیگ انڈیا کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ نے دہلی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں اس پیغام کے ساتھ خالصتان زندہ باد کے ساتھ واٹر مارک بھی تھا۔ کہ خالصتانی کارکن کسی بھی وقت حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔









