خاتون کی چڑیل بن کر جھاڑو پر اڑنے کی ویڈیو وائرل

ہاٹ لائن نیوز : خاتون کی جھاڑو پر چڑیل کے طور پر اڑتی ہوئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، لوگوں نے ویڈیو میں موجود خاتون کا موازنہ مشہور افسانے ’ہیری پوٹر‘ میں دکھائے گئے مناظر سے کیا ہے۔
انسٹاگرام پر “ہیلو ڈی ڈی” کے نام سے مشہور وینڈی وانگ کے ایک جرات مندانہ پیراگلائیڈنگ اسٹنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
چڑیل کے لباس میں ملبوس ایک خاتون جھاڑو پر ہوا میں اڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ سنسنی خیز ویڈیو میں وانگ کے منفرد پیراگلائیڈنگ انداز کو دکھایا گیا ہے، جس میں ہیری پوٹر سیریز کے مشہور مناظر سے موازنہ کیا گیا ہے۔









