
ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو 3 بیٹیوں اور 1بیٹے سمیت قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے شاہ پور میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 لڑکیوں اور خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کردیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نورین حال ہی میں سوات سے تعلق رکھنے والے فیصل نامی شخص کیساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں جیل سے رہا ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ مقتولہ کےشوہر کے قتل کاردعمل لگ رہاہے۔








