خاتون کاغیراخلاقی احتجاج، پولیس اہلکارگرفتاری سےہچکچانےلگے

ہاٹ لائن نیوز: ایران کی ایک خاتون نے پولیس کی کار پر چڑھ کرانتہائی غیراخلاقی احتجاج کیا ، جسکوگرفتار کرنے میں پولیس بھی ہچکچاہٹ کا شکار تھی۔
واقعے کی ایک ویڈیو جو آن لائن شیئر کی گئی تھی ، اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ایک ننگی خاتون پولیس کار پر احتجاج کررہی ہے ، بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت تہران سے 900 کلومیٹر دورمشہد میں پیش آیاہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس خاتون کے احتجاج کی وجوہ کا پتہ نہیں چل سکا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ وہ خواتین کیلئے ایران کے لباس کے سخت قوانین کیخلاف احتجاج کررہی ہے۔








