خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ کالعدم قرار

0
163
خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ کالعدم قرار

خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ کالعدم قرار

گورنر پنجاب نے پی۔اے۔ایس گریڈ بیس کے افسر اور سابق فوڈ سیکرٹری معظم سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں الزامات سے بری کر دیا ہے، گورنر پنجاب کی طرف سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون محتسب کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی تھا اور انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا تھا، فیصلے میں اس امر پر سوال اٹھایا گیا کہ ایسے افراد کو گواہی کے لیے پیش کیا گیا جو خود کرپشن کے سبب ملازمت سے برطرف کیے جا چکے تھے، تمام ریکارڈ اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد گورنر پنجاب نے معظم سپرا کو الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کی برخاستگی کا حکم منسوخ کر دیا ہے، اس فیصلے کو بیوروکریسی اور قانونی ماہرین کی طرف سے ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply