حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی مزید 2 افراد چل بسے ، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔
انتظامیہ کے مطابق کراچی کے سول برنس وارڈ میں سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہونے والے 2 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔
ایم ایس کے مطابق 7 زخمی سول اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز بھی سول برنس وارڈ میں 3 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔









