
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سیکریٹری ایڈمن کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد ،سی ڈی اے،ڈی جی رینجرز، ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اےکو فریق بنایاگیاہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ کے پی ہاؤس کو سیل کرنے اور سرکاری گاڑیوں کو ضبط کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا جائے، خیبرپختونخوا ہاؤس کو فوری طور پر ڈی سیل کرنیکاحکم دیا جائے۔









