حکومت کا سرکاری نوکریوں سے متعلق کیس میں بڑا فیصلہ

0
181
حکومت کا سرکاری نوکریوں سے متعلق کیس میں بڑا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : سندھ ہائی کورٹ میں گریڈ 1 سے 15 تک کی سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں پر پابندی کے کیس میں سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو دوبارہ لیے جائیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے صوبائی حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کی تجویز پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ملازمتوں کے اشتہارات جاری کرے گی، دوبارہ امتحان اور پھر قانون کے مطابق انٹرویوز ہوں گے۔

Leave a reply