
حکومت راوی، ستلج اور بیاس کا پانی انڈیا سے واپس لے
بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت کی طرف سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر سیاستدان اور سابق وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت راوی، ستلج اور بیاس دریاؤں کا پانی بھارت کو ملا تھا، جو وہ اب نہیں روک سکتا کیونکہ اب اس کا ان دریاؤں کے پانی پر کوئی حق نہیں رہا، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی وجہ سے یہ تینوں دریا پاکستان میں ریت کے دریا بن گئے، حکومت پاکستان اب ان دریاؤں کا پانی انڈیا سے واپس لینے کے لیے اقدامات کرے۔









