حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے، شیر افضل مروت

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیرا فضل مروت نے حکومت کیجانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد اپنی جماعت کو سول نافرمانی کی تحریک موخر کرنیکی تجویز دی ہے۔
شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کیجانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، میں اپنی جماعت کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہمیں سول نافرمانی کی تحریک ملتوی کرکے حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریقین مذاکراتی عمل میں مثبت کردار ادا کرینگے، سیاسی استحکام کیلیے مذاکراتی عمل بہت ضروری ہے، امید ہے کہ مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔









