
ہاٹ لائن نیوز: حکومتی ارکان نے فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر واک آؤٹ کردیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 2 روز کا اجلاس بہت اچھا رہا، آپ ایوان کو چلنے دیں، جس پر حکومتی سینیٹرز نے سینیٹر فلکناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر واک آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ 11 ستمبر کو آزاد سینیٹر فیصل واڈا کے ساتھ بار بار اور نامناسب زبان بولنے پر پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت 2 روز کے لیے معطل کردی گئی تھی۔