
ہاٹ لائن نیوز : اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے این ایف نے ایفیڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے این ایف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویزات حاصل کرنے کے لیے وقت دیا جائے تاہم ہم فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں۔ 14 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر اپیل دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 18 اکتوبر کو حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں بری کردیا تھا، ٹرائل کورٹ نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔









