حنا الطاف کی شادی کے مشورے کی ویڈیو وائرل

0
187
حنا الطاف کی شادی کے مشورے کی ویڈیو وائرل

ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ حنا الطاف کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ جب انسان خوش قسمت ہوتا ہے اور زندگی میں صحیح انسان آتا ہے تو پھر شادی جیسا فیصلہ لینا چاہیے۔

حنا الطاف نے کہا کہ جب آپ کا دل کہتا ہے کہ یہ وہ شخص ہے، اسی وقت شادی کرلو، ہم نے شادی کو بھی ٹائم بم بنا دیا ہے کہ وقت گزرجائے گا، عمر گزر جائے گی، شادی کرلو، ایسا نہیں ہوتا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی میں جلدی نہ کریں اور جلد شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے والوں کو نظر انداز کریں، انہیں کہو کہو کہ خود آرام کرو اور مجھے بھی آرام کرنے دو۔

Leave a reply