حملوں کا اسرائیل کو سخت جواب دیا جائے گا، ایران

ہاٹ لائن نیوز : ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو انتقامی کارروائیوں کیخلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔
ایران کے نائب صدر نے تہران میں حماس اور حزب اللہ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مناسب وقت اور حالات میں جواب دیا جائیگا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایرانی سالمیت کے دفاع کی کوئی حد نہیں ہے۔









