حماس کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے

حماس کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں نئے آپریشن کا مقصد حماس کے باقی رہنے والے 2 مضبوط گڑھ کو ختم کرنا ہے، امید ہے غزہ میں فوجی آپریشن جلد مکمل ہو جائے گا، انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ جنگ کو طویل نہیں کرنا چاہتے۔
غزہ کو حماس کی حکمرانی سے چھڑوا کر غزہ کا سکیورٹی کنٹرول خود سنبھالیں گے، حماس کا خاتمہ، قیدیوں کی رہائی، ہتھیاروں سے پاک غزہ اور غزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال کر غیر اسرائیلی انتظامیہ بنانا مقصد ہے اور غزہ جنگ ختم کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے۔









