حماس کیجانب سےیحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی

0
151
حماس کیجانب سےیحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز رفح کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران یحییٰ سمیت تین افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع گیلنٹ نے بھی شہادت کا دعویٰ کیا۔ اسرائیلی فوج کئی ہفتوں سے یحییٰ سنوار کو نشانہ بنا رہی تھی۔ انہیں مارنے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ وہ اب تک غزہ کے علاقے میں قائم سرنگوں میں چھپے ہوئے تھے۔

اسرائیل کے پاس یحییٰ سنور کا میڈیکل ریکارڈ موجود تھا۔ انکی شناخت دانتوں اور ڈی این اے کے نمونوں کے ذریعے کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں یحییٰ سنوار کے آخری لمحات کو دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ریلیز ہونے پر پوری دنیا میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Leave a reply