حماس کا نیا سربراہ کون ؟ خالد مشعل یا خلیل الحیا

ہاٹ لائن نیوز : خالد مشعل یا خلیل الحیا کو شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ حماس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
یادرہے کہ حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کو بدھ کےروز تہران میں شہیدکیا گیا تھا۔ حملے کی نوعیت تاحال ظاہرنہیں ہوسکی لیکن عرب میڈیا کایہ کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ میزائل حملےمیں شہید ہوئےہیں ، جبکہ ایرانی میڈیا کا یہ کہنا ہے کہ حملہ ایران کےباہر سے کیا گیاتھا۔
اسرائیلی میڈیا نے حماس کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خالد مشعل یا خلیل الحیا حماس کے نئے سربراہ ہوں گے۔









