حماس نےمزید2یرغمالیوں کورہاکردیا

ہاٹ لائن نیوز : غزہ سیز فائر کے معاہدے کے تحت ، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے ذریعہ خان یونس میں مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیاگیا۔حماس آج 3 اسرائیلی یرغمالیوں کورہاکرنا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کیمطابق ، حماس تیسرا اسرائیلی یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ شہر میں ریڈ کراس کے حوالے کردیگا ، جبکہ اسکے جواب میں ، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگا۔
جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے 42 دن کے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ، جبکہ پیر کودوبارہ مذاکرات شروع ہونگے۔









