حماس نےاسرائیلیوں کی لاشیں ریڈکراس کےحوالےکردیں

ہاٹ لائن نیوز : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے۔ اسرائیلی بم دھماکے میں یرغمالی ہلاک ہوئے ۔
حماس نے خان یونس میں چاروں لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ،حماس نے بینرزبھی تقسیم کیا ، جن پرلکھا ہے کہ “نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صہیونی طیاروں سےبمباری کی اور یرغمالیوں کو ہلاک کردیا۔”
حماس کاکہنا ہے کہ “ہم نےجنگ بندی کےمعاہدے پر دستخط کرکے لچک دکھائی ہے۔ معاہدے کےتحت ، حماس اور اسرائیل کےمابین قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔









