حماس دوبارہ سے پہلے جیسی طاقتور بن چکی ہے

حماس دوبارہ سے پہلے جیسی طاقتور بن چکی ہے
اسرائیلی ریٹائر جنرل یتزاک برک نے کہا ہے کہ حماس نے جنگ سے پہلے والی طاقت دوبارہ حاصل کر لی ہے، ریٹائرڈ فوجی جرنیل نے لکھا کہ حماس کا دوبارہ طاقت حاصل کرنا فلسطین میں اسرائیلی فوج کے بیانات سے متصادم ہے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے پاس اب چالیس ہزار مزاحمت کار موجود ہیں جو غزہ میں جنگ کے آغاز سے پہلے کی طاقت کے برابر ہے۔
جبکہ بہت سے سرنگوں میں تعینات کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حماس کے مزاحمت کار گوریلوں کی طرح لڑتے ہیں جیسا کہ وہ جنگ کے شروع سے لڑ رہے ہیں، وہ کبھی بھی فوج کی طرح نہیں رہے اسی لیے انہوں نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو کھویا نہیں جو کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کا دعویٰ ہے۔