حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور قتل کر دیا گیا

0
225
حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور قتل کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز: کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متوفی صبح 7 بجے موٹرسائیکل پر کام کے لیے روانہ ہوا تھا، متوفی کے پاس لائسنس یافتہ پستول اور موٹرسائیکل تھی، جہاں سے لاش ملی، وہاں نہ موٹرسائیکل تھی اور نہ ہی پستول۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ متوفی کو کہیں اور قتل کرکے لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی ہے۔

Leave a reply