حفیظ سینٹر میں ایک مرتبہ پھر آتشزدگی

0
276
حفیظ سینٹر میں ایک مرتبہ پھر آتشزدگی

حفیظ سینٹر میں ایک مرتبہ پھر آتشزدگی

لاہور کے مصروف علاقے گلبرگ میں واقع مشہور تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی ہے، حفیظ سینٹر لاہور کے مصروف ترین تجارتی مراکز میں سے ایک ہے جس کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی ہے، فوری طور پر انخلاء اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ تہہ خانے میں لگی اور بہت تیزی سے پوری عمارت میں دھوں پھیل گیا۔

تہہ خانے میں الیکٹرانکس کی بہت ساری دکانیں اور دفاتر موجود تھے، ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ پر قابو پانے کے لیے اور لوگوں کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئ ہیں، اس سے پہلے بھی حفیظ سنٹر میں 2020 میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا تھا۔

Leave a reply