حرمین جانے والے زائرین کیلیےبڑی خوشخبری

عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب سے اہم خبر سامنے آگئی۔
ہاٹ لائن نیوز : سعودی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے ‘لاکرز پروگرام’ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے درخواستوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ حکام نے اس کام کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔
حرمین اتھارٹی کے مطابق، لاکرز پروگرام کا مقصد مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے زائرین کو مثالی خدمات فراہم کرنا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حرم شریف جانے والے زائرین لاکرز پراجیکٹ کے تحت اپنا سامان محفوظ رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری دے سکیں گے۔








