حج کے موقع پر فوٹو شوٹ ندایاسر کو بھاری پڑ گیا

0
264
حج کے موقع پر فوٹو شوٹ ندایاسر کو بھاری پڑ گیا

ہاٹ لائن نیوز : یاسر نواز اور ندا یاسر ایک بارپھرسےسوشل میڈیا پرسرخیوں میں ہیں۔

معروف میزبان ندا یاسر اور ہدایت کار یاسر نواز ان دنوں حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

میزبان ندا یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر یاسر نواز کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

صارفین کیجانب سے اداکار میاں بیوی کو مقدس ترین مقام پر تصویریں لیتے دیکھ کر کہا کہ وہ دونوں وہاں صرف فوٹو شوٹ کیلیے گئے تھے، ایک صارف نے لکھا کہ اس سفر میں موبائل فون کی اجازت نہیں ہونی چاہیےجبکہ دیگر صارفین نے ندا اور یاسر سے کہا کہ وہ اس خوبصورت سفر کے موقع پر فوٹو شوٹ کرنے کے بجائے اللہ کی عبادت کریں۔

Leave a reply