حج پر جانے والا شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق، بیٹا زخمی

0
256
حج پر جانے والا شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق، بیٹا زخمی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

اقبال ٹاؤن نجف کالونی کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ بیٹا شعیب بینک سے رقم نکال کر گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس کا پیچھا کیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شعیب پر گھر کے دروازے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ باپ بیٹے کو بچانے باہر نکلا تو ڈاکوؤں نے اسے سینے پر گولی مار دی۔

اطلاعات کے مطابق قتل ہونے والا شہری آج اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج پر جا رہا تھا۔

Leave a reply