حج سے پہلے غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کیوں کرتے ہیں؟

حج کے موقع پر جہاں دنیا بھر سے مسلمان مکہ مکرمہ، منیٰ وعرفات پہنچتے ہیں وہیں خانہ کعبہ سے متعلق کچھ روایات بھی ہیں جو صرف حج کے موقع پر ادا کی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حرم شریفین کی انتظامیہ نے ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا ہے۔
غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے دوران غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔








