حج درخواستوں کی وصولی : بینک ہفتہ اوراتوار کو کھلےرہیں گے

ہاٹ لائن نیوز : حج درخواستوں کی وصولی کے لیے نامزد بینکوں کی شاخیں ہفتہ اور اتوار کو کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کیلیے نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو دوپہر ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔
حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیگی۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔









