
ہاٹ لائن نیوز : سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی، 6 دنوں میں ملک بھر سے صرف چھ ہزار حج درخواستیں جمع ہوئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 6 دنوں میں صرف 6 ہزار حج درخواستیں جمع ہوئیں، 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، اگر مقررہ تعداد سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں تو قرعہ اندازی کی جائے گی۔ خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج کر سکیں گی۔








