حج اخراجات اب قسطوں میں ادا ہوں گے

0
141
حج اخراجات اب قسطوں میں ادا ہوں گے

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے حج کا ارادہ رکھنے والے کم آمدنی والے اور متوسط طبقے کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اقدام تجویز کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں سے حج اخراجات اقساط میں لینے کی تجویز دی ہے۔

حج فیس قسطوں میں ادا کرنے کی تجویز کابینہ کو بھجوا دی گئی، وفاقی کابینہ وزارت مذہبی امور کی تیار کردہ حج پالیسی کی منظوری دے گی۔ حج پالیسی میں عازمین سے اخراجات قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق حجاج کرام 11 لاکھ روپے تین اقساط میں ادا کر سکیں گے۔ ادائیگی کے مجوزہ ڈھانچے کے تحت، ممکنہ عازمین کو حج کے لیے درخواست دینے کے لیے ابتدائی طور پر 2 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔ قرعہ اندازی میں نام آنے پر انہیں 4 لاکھ روپے ادا کرنے ہونگے، باقی رقم روانگی سے پہلے ادا کی جائے گی۔

Leave a reply