جے 10 سی طیارے بنانے والی کمپنی کے شئیرز میں اضافہ

0
250
جے 10 سی طیارے بنانے والی کمپنی کے شئیرز میں اضافہ

جے 10 سی طیارے بنانے والی کمپنی کے شئیرز میں اضافہ

پاک فضائیہ کی انڈیا کے خلاف کامیابی نے بھارتی جارحیت کو تو ناکام بنایا ہی تھا اس کے ساتھ ہی چین کے دفاعی ساز و سامان کی عالمی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کر دیا ہے، بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرانے کے بعد چین کی دفاعی کمپنی ”چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن“ کے شیئرز میں زبردست اضافہ ہوا، یہ دفاعی کمپنی جدید ”J-10C“ لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، جو پاکستان ایئر فورس کا ایک اہم حصہ ہیں۔

پاکستان نے ہندوستانی جارحیت کے جواب میں 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، جن کو پاکستانی فضائیہ کے J-10C طیاروں نے نشانہ بنایا تھا، اس کے بعد چین کی دفاعی صنعت پر دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں، اور اسٹاک مارکیٹ میں چینی دفاعی کمپنی کے شیئرز میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a reply