جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ

0
370
جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ

ہاٹ لائن نیوز : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کو بلوچستان کے علاقے چمن میں میزئی اڈہ طور پل پر قاتلانہ حملےکانشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کا یہ سلسلہ پانچ منٹ تک جاری رہا۔ تاہم جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ اس حملے سے محفوظ رہے کیونکہ گاڑی بم پروف تھی۔

سکواڈ میں موجود پولیس اہلکاروں اور گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

ان کے بیٹے حافظ خلیل نوری نے تصدیق کی ہے کہ حافظ حمد اللہ حملے میں محفوظ رہے۔

Leave a reply