جے یو آئی کا آئینی اصلاحات پر مبنی مسودہ تیار

ہاٹ لائن نیوز : جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عدالتی اصلاحات سے متعلق تئیس نکات پر مشتمل مسودہ تیار کیا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دیا جائے۔
ذرائع کیمطابق جے یو آئی نے عدالتی اصلاحات سے متعلق 23 نکاتی مسودہ تیار کر لیا ہے جس میں آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ کا بینچ بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔
اس میں یہ تجویز بھی شامل ہے کہ درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کریں۔ جے یو آئی جلد آئینی ترمیم کا مسودہ پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ساتھ شیئر کرے گی۔