
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی میڈیا کی نظریں پاکستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پر مرکوز ہیں۔
بھارتی میڈیا نے جے شنکر کی اسلام آباد آمد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو بہت اہمیت دی۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے جے شنکر کی اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے احاطے میں اپنے عملے کیساتھ چہل قدمی کی تصویر جاری کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے شنکر نے بدھ کی صبح ایس سی او کے اجلاس سے قبل اسلام آباد ہائی کمیشن کے احاطے میں اپنے عملے کے ساتھ چہل قدمی کی۔









