
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ بلا مقابلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیجانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر 2024 سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلےکےعہدےکی مدت رواں سال نومبرمیں ختم ہورہی ہے۔
اعلامیے کیمطابق جے شاہ کو گریگ بارکلے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔









