
ہاٹ لائن نیوز : ویگو جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سربندہ میں ویگو جیپ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاشوں اور دیگر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جیپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 9 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔









