جیل سے قیدی فرار : سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا

0
159
جیل سے قیدی فرار : سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کی ملیر جیل سے قیدی کے فرار ہونے کے بعد 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق، لاپرواہی کے الزام میں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ضلع ملیرجیل کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قیدی نے باتھ روم کی کھڑکی کاٹ دی اور رسی کی مدد سے جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا۔

جیل حکام نے ملزمان اور ڈیوٹی پر موجود 8 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply