جیلوں میں قید بچوں کو ہنرمند بنانے پر کام شروع

0
177
جیلوں میں قید بچوں کو ہنرمند بنانے پر کام شروع

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ویژن کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں کم عمر قیدیوں کی فنی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق تربیت کا آغاز ’’اب ہوگا ہنرمند اسیر‘‘ پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔ قیدیوں کو ایل ای ڈی بلب، ایس ایم ڈی سیلنگ لائٹس اور آئرن بنانے اور مرمت کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

پنجاب کی جیلوں میں 15 ہزار ایل ای ڈی بلب نصب ہیں جبکہ ہر ماہ 2 ہزار سے زائد ایل ای ڈی بلب خرابی کی وجہ سے تبدیل کیے جاتے ہیں۔ تربیت یافتہ قیدی ناقص ایل ای ڈی بلب کی مرمت کا تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔

ہر ماہ لاکھوں روپے کی بچت سے قیدیوں کو کارآمد شہری بننے میں مدد ملے گی اور نوجوان قیدی رہائی کے بعد معاشرے میں باعزت روزی کما سکیں گے۔ بلب کی خریداری میں سالانہ 30 لاکھ روپے کی بچت بھی ہوگی۔ ماہرین کی زیر نگرانی تربیت کا آغاز ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے کیا گیا۔

Leave a reply