
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے دو نام جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، شاہ رخ خان اور جیا بچن، دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ گہرا رشتہ ہے جسے دونوں نے واضح کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں جیا بچن شاہ رخ کو تھپڑ مارنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ جیا بچن نے یہ بات اپنی بہو ایشوریہ رائے کیوجہ سے کہی۔
شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے نے کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، لیکن ایشوریا کا پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلق سپر اسٹار شاہ رخ کے ساتھ 2000 کی دہائی کے اوائل میں خراب ہوا۔ جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔
جب جیا بچن سے 2008 میں ایک انٹرویو میں اس بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ’’اگر وہ (شاہ رخ) میرے گھر آتے تو میں انہیں اس طرح تھپڑ مارتی ،جیسے میں اپنے بیٹے کو تھپڑ ماروں‘‘۔









