جھولے میں آگ بھڑک اٹھی ، 4 افراد جھلس کر زخمی
ہاٹ لائن نیوز : مشرقی جرمنی میں میوزک فیسٹیول کے دوران ایک فیرس وہیل کیبل کار میں آگ بھڑک اٹھی ، مقامی پولیس کیمطابق چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ 1شخص گرنے سے زخمی ہوگیا۔
آتشزدگی کے واقعے کے بعد کالا دھواں اٹھنے لگا جس سے فیری پر سوار افراد اور ریسکیو ورکرز بھی دھویں کی زد میں آگئے۔ مجموعی طور پر 18 افراد کو طبی امداد کیلیے اسپتال لے جایا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں اور منتظمین نے واقعے کے فوری بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد بھی میلہ جاری رہا تاہم متاثرہ فیرس وہیل کے اردگرد کا علاقہ بند کر دیا گیا۔









