جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل

0
151
جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل

ہاٹ لائن نیوز : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کیمطابق جڑواں شہروں میں 14 سے 17 اکتوبر تک سروس معطل رہے گی۔

میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ میٹرو بس سروس 13 اکتوبر تک معمول کیمطابق چلے گی۔ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کرینگے۔

Leave a reply