
ہاٹ لائن نیوز ؛: پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی کو بڑا اعزاز حاصل کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
عنزیلہ عباسی، جو اگست 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، کو ٹاپ 21 مس یونیورس پاکستان کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جس کا جشن ان کی والدہ جویریہ عباسی خوشی سے منا رہی ہیں۔
تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر مس یونیورس پاکستان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کے لیے لکھا کہ ‘میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں، مجھے آپ پر فخر ہے۔’









