جونی لیور کی عمران اشرف کیلیے تعریفیں سوشل میڈیا پر وائرل

0
157
جونی لیور کی عمران اشرف کیلیے تعریفیں سوشل میڈیا پر وائرل

ہاٹ لائن نیوز : اداکار عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر جانی لیور کا ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بالی ووڈ کامیڈین کی تعریف کو اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز قرار دیا۔

بھارتی اداکار نے اس مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کی اداکاری اور خاص طور پر ا کے کردار کی تعریف کی۔ جانی لیور نے عمران کے مشہور کردار ‘بھولا’ کے ساتھ ساتھ ان کے ‘ٹرانس جینڈر’ کردار کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران اشرف نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ ایک شاندار ٹی وی میزبان بھی ہیں اور میزبانی ایک مشکل کام ہے جسے وہ بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

جانی لیور نے مزید کہا کہ عمران اشرف اپنے شو ‘مزاق رات’ میں مہمانوں کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کر رہے ہیں۔

Leave a reply