
جنگ کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم جنگ کو منطقی انجام تک لے جا کر ہی دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ ’رات رات ساری دنیا نے دیکھا کہ دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں صرف چند گھنٹے لگے’ اور ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں ایسا طوفان برپا کیا کہ دشمن ملک چیخ اٹھا، “انڈیا کے 5 طیارے راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں اور یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا ”
’انڈیا کے حملے میں ہمارے چھبیس شہری شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ایل۔ او۔ سی پر جاری رہنے والی 1 گھنٹے کی جنگ میں پاک فضائیہ نے اپنی برتری ثابت کی،وزیر اعظم پاکستان نے اس موقعے پر افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔








