جنگ بندی معاہدے کےباوجوداسرائیلی فوجی کارروائی، 9 فلسطینی شہید ، 40 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں شروع کر دیں۔ جنین شہر میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں ڈاکٹر اور نرسیں بھی شامل ہیں،اسرائیلی بلڈوزر جنین میں سڑکیں تباہ کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کو کہا ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔








